۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا سید صفی حیدر زیدی

حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنؤ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کے باایمان اور با شعور عوام نے اپنے حُسنِ انتخاب سے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ولایت فقیہ نظام کے حامی اور عالمی استعمار کے مخالف ہیں۔ استعماری سازشیں اور پابندیاں انکے پائے ثبات میں ہرگز لغزش نہیں لا سکتیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا سید صفی حیدر زیدی سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنؤ ہندوستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی الیکشن میں رہبر کبیر انقلاب حضرت آیۃ اللہ العظمی سید روح اللہ موسوی خمینی قدس سرہ، رہبر انقلاب آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای دام ظلہ الوارف اور مقدس اسلامی نظام کے حامی و مخلص عالم، فقیہ، مجاہد حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی دام عزہ کی اکثریت آرا سے کامیابی کی خبر اطمینان قلب کا سبب بنی کہ اب نظام جمہوری اسلامی خطروں سے باہر آ گیا اور اقتدار ان ہاتھوں میں پہنچا جنمیں اسلام رچا بسا ہوا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران کے باایمان اور با شعور عوام نے اپنے حُسنِ انتخاب سے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ولایت فقیہ نظام کے حامی اور عالمی استعمار کے مخالف ہیں۔ استعماری سازشیں اور پابندیاں انکے پائے ثبات میں ہرگز لغزش نہیں لا سکتیں۔ 

الحمد للہ طویل مدت کے بعد ایک بار پھر رہبر انقلاب کے با بصیرت فیصلوں اور حکمتوں کو سمجھنے اور قبول کرنے والی حکومت قائم ہوئی کیوں کہ گذشتہ دہائیوں میں جب آپ کے نظریات کو نظر انداز کیا گیا تو سوائے نقصانات اور شرمندگی کے کچھ حاصل نہیں ہوا اور اس تلخ تجربہ کے بعد ایرانی عوام پر واضح ہو گیا کہ اس مقدس اسلامی نظام اور انسانی اقدار کی پاسبانی ولایت فقیہ کی حمایت میں ہی ہے۔ امام خمینیؒ نے بھی ملت کو یہی نصیحت فرمائی تھی کہ ولایت فقیہ کی حمایت کریں تا کہ مملکت کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ 

ہم اس عظیم کامیابی پر حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے رئیسی دام عزہ اور ملت ایران کی خدمت میں مبارکباد  پیش کرتے ہوئے پروردگار کی بارگارہ میں دعا کرتے ہیں رہبر عالی قدر اور اسلامی نظام کے مخلص خدمت گذاروں کو صحت و سلامتی اور طول عمر عطا فرمائے اور اس مقدس نظام کی حفاظت فرمائے۔ آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .